ایک لالچی کتے کی کہانی
ایک لالچی کتے کی کہانی
ایک کتا تھا۔ اس کو بھوک لگی تھی۔
اس کو گوشت کا ٹکڑا ملا۔
وہ گوشت لے کر جا رہا تھا۔
راستے میں پل آیا۔ پل کے نیچے پانی تھا۔
کتے نے پانی میں دیکھا۔ اس کو پانی میں دوسرا کتا نظر آیا۔
اس کے منہ میں بھی گوشت تھا۔
کتے نے سوچا، اس کا گوشت بھی لے لیتا ہوں۔
جیسے ہی اس نے منہ کھولا، اس کا گوشت پانی میں گر گیا۔
لالچی کتا بھوکا رہ گیا۔
سبق: لالچ بری بلا ہے۔
Nice 👍
ReplyDeleteGood 🥰
ReplyDelete💝
ReplyDelete