جھوٹا چرواہا اور بھیڑیا
ایک گاؤں میں ایک چرواہا لڑکا رہتا تھا جو روز اپنی بھیڑیں چرانے جاتا تھا۔
ایک دن اسے شرارت سوجھی اور وہ زور زور سے چلانے لگا، بھیڑیا آیا، بھیڑیا آیا، میری مدد کرو۔
گاؤں والے بھاگتے ہوئے آئے تو وہاں بھیڑیا نہیں تھا۔ لڑکا ہنسنے لگا۔
اگلے دن اس نے پھر ایسا ہی کیا۔ گاؤں والے پھر آئے اور اس نے پھر مذاق اڑایا۔
تیسرے دن سچ میں بھیڑیا آ گیا۔ لڑکا بہت چیخا، سچ میں بھیڑیا آ گیا ہے، میری مدد کرو، لیکن اس بار کوئی نہ آیا۔ سب نے سمجھا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ بھیڑیے نے اس کی بھیڑ کو نقصان پہنچا دیا۔
سبق: جھوٹ بولنے والے پر سچ بولنے پر بھی کوئی یقین نہیں کرتا۔

Good 🥰
ReplyDelete👍
ReplyDelete🤩🤩
ReplyDelete