چالاک لومڑی اور انگور









ایک جنگل میں ایک لومڑی رہتی تھی۔ وہ بہت بھوکی تھی۔

اسے ایک باغ میں انگور کی بیل نظر آئی۔ اس پر پکے ہوئے میٹھے انگور لگے تھے۔


لومڑی نے انگور کھانے کے لیے چھلانگ لگائی مگر وہ انگوروں تک نہ پہنچ سکی۔

اس نے دوبارہ کوشش کی، تیسری بار کوشش کی، لیکن ہر بار ناکام رہی۔


آخر میں تھک کر وہ بولی، "یہ انگور تو کھٹے ہیں، میں نہیں کھاؤں گی۔"

یہ کہہ کر وہ وہاں سے چلی گئی۔


*سبق: جو چیز نہیں ملتی انسان اس میں عیب نکالتا ہے۔*

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ایک لالچی کتے کی کہانی

غریب بچہ اور سونے کا پرندہ