ایک ایماندار لکڑہارے کی کہانی






ایک گاؤں میں ایک غریب لکڑہارا رہتا تھا۔ وہ روز جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر بازار میں بیچتا تھا۔


ایک دن وہ دریا کے کنارے لکڑی کاٹ رہا تھا کہ اس کا کلہاڑا ہاتھ سے نکل کر دریا میں گر گیا۔ وہ بہت پریشان ہوا اور رونے لگا۔


اچانک دریا سے ایک نیک بزرگ نکلا اور اس نے کہا، کیوں رو رہے ہو؟


لکڑہارے نے سارا قصہ سنایا۔


بزرگ دریا میں گیا اور سونے کا ایک کلہاڑا نکال کر لایا اور کہا، کیا یہ تمہارا ہے؟

لکڑہارے نے کہا، نہیں، یہ میرا نہیں ہے۔


پھر بزرگ چاندی کا کلہاڑا لایا، لکڑہارے نے پھر کہا، یہ بھی میرا نہیں ہے۔


تیسری بار بزرگ اس کا اپنا لوہے والا پرانا کلہاڑا لایا تو لکڑہارا خوشی سے بولا، ہاں! یہی میرا کلہاڑا ہے۔


بزرگ اس کی ایمانداری سے بہت خوش ہوا اور اسے تینوں کلہاڑے انعام میں دے دیے۔


سبق: ایمانداری کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ایک لالچی کتے کی کہانی

غریب بچہ اور سونے کا پرندہ

چالاک لومڑی اور انگور