*لالچی دکاندار اور ایماندار لڑکا*
ایک گاؤں میں مٹھائی کی ایک دکان تھی۔ دکاندار بہت لالچی تھا۔
ایک دن ایک چھوٹا لڑکا علی اپنی ماں کے لیے 50 روپے کی مٹھائی لینے آیا۔ دکاندار نے لالچ میں آ کر آدھا کلو کی جگہ 300 گرام مٹھائی دے دی۔
گھر جا کر جب ماں نے تولا تو مٹھائی کم نکلی۔ علی واپس دکان پر گیا اور بولا، چچا مٹھائی کم ہے۔
دکاندار نے ڈانٹ کر بھگا دیا۔ وہاں کھڑے ایک بزرگ نے یہ سب دیکھ لیا اور کہا، کیوں بچے کے ساتھ بے ایمانی کرتے ہو؟ میں نے دیکھا ہے تم نے کم دیا ہے۔
دکاندار شرمندہ ہو گیا اور اس نے پوری مٹھائی دے دی۔
کچھ دن بعد اس دکاندار کی دکان پر کوئی بھی نہیں آتا تھا کیونکہ سب کو اس کی بے ایمانی کا پتہ چل گیا تھا۔
*سبق: بے ایمانی کا پیسہ کبھی نہیں ٹکتا، ایمانداری کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔*

Nice 👍
ReplyDelete🎉🎉
ReplyDelete