دو دوست اور ریچھ




ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ دو دوست کسی جنگل سے گزر رہے تھے۔ اچانک سامنے سے ایک بڑا ریچھ آ گیا۔


ایک دوست کو درخت پر چڑھنا آتا تھا، وہ جلدی سے درخت پر چڑھ گیا۔ دوسرا دوست بیچارہ نیچے ہی رہ گیا۔ اسے درخت پر چڑھنا نہیں آتا تھا۔


اس نے عقل سے کام لیا اور زمین پر لیٹ کر سانس روک لی اور مردہ بن گیا۔ کہتے ہیں ریچھ مردہ کو نہیں کھاتا۔


ریچھ اس کے پاس آیا، اسے سونگھا، مردہ سمجھ کر چھوڑ کر چلا گیا۔


جب ریچھ چلا گیا تو درخت والا دوست نیچے اترا اور ہنستے ہوئے پوچھا، "ریچھ تمہارے کان میں کیا کہہ رہا تھا؟"


زمین پر لیٹے ہوئے دوست نے کہا، "ریچھ کہہ رہا تھا کہ مصیبت کے وقت ساتھ چھوڑنے والے دوست سے ہمیشہ بچ کر رہنا۔"


دوسرا دوست بہت شرمندہ ہوا۔


*سبق:* سچا دوست وہی ہے جو مشکل وقت میں کام آئے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ایک لالچی کتے کی کہانی

غریب بچہ اور سونے کا پرندہ

چالاک لومڑی اور انگور