ٹوپیاں بیچنے والا اور بندر - ایک سبق آموز کہانی





ایک گاؤں میں ایک آدمی رہتا تھا جو ٹوپیاں بیچا کرتا تھا۔ اس کے پاس رنگ برنگی خوبصورت ٹوپیوں کی ایک ٹوکری تھی۔


ایک دن وہ ٹوپیاں بیچنے دوسرے گاؤں جا رہا تھا۔ راستے میں گرمی بہت تھی اور وہ تھک گیا۔ اس نے سوچا تھوڑی دیر آرام کر لوں۔ وہ ایک بڑے درخت کے نیچے اپنی ٹوپیوں کی ٹوکری رکھ کر سو گیا۔


اس درخت پر بہت سے بندر رہتے تھے۔ جب بندروں نے رنگ برنگی ٹوپیاں دیکھیں تو وہ نیچے اترے اور ٹوکری سے ساری ٹوپیاں نکال کر پہن لیں اور واپس درخت پر چڑھ گئے۔


جب ٹوپیاں بیچنے والے کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ ٹوکری خالی ہے۔ وہ بہت پریشان ہوا۔ جب اس نے اوپر درخت پر دیکھا تو سب بندروں نے اس کی ٹوپیاں پہنی ہوئی تھیں۔


پھر اسے ایک ترکیب سوجھی۔ اسے یاد آیا کہ بندر نقل اتارنے میں بہت ہوشیار ہوتے ہیں۔ اس نے اپنی سر پر پہنی ہوئی ٹوپی اتاری اور غصے میں زمین پر پھینک دی۔


یہ دیکھ کر تمام بندروں نے بھی اپنی اپنی ٹوپیاں زمین پر پھینک دیں۔


ٹوپیاں بیچنے والے نے جلدی سے ساری ٹوپیاں اٹھائیں، ٹوکری میں ڈالیں اور خوشی خوشی وہاں سے چلا گیا۔


*سبق: مشکل وقت میں عقل سے کام لینا چاہیے۔*


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

ایک لالچی کتے کی کہانی

غریب بچہ اور سونے کا پرندہ

چالاک لومڑی اور انگور